• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمریٹس ائربس اور رولز رائس سے 70جدید ترین طیارے خریدے گی

اسلام آباد (حنیف خالد) دنیا کی صف اول کی فضائی کمپنی ایمریٹس 70نئے جدید ترین ائربس طیارے خریدے گی۔ اس کیلئے ایمریٹس اور فرانس و یورپی مشترکہ طیارہ ساز کمپنی ائربس کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ خلیجی اخبار عرب نیوز جو سعودی کرائون پرنس کے وفد کے ارکان اتوار کو ساتھ لائے ہیں اس میں یہ 8کالم خبر شائع ہوئی ہے جس کے مطابق ایمریٹس نے ائربس کمپنی سے 8330/900ایس جدید ترین چالیس طیارے خریدنے کی ڈیل پر دستخط کئے ہیں۔ اسکے علاوہ ائربس کے اسٹیٹ آف دی آرٹ 8350/900ایس کیٹگری کے تیس اسٹیٹ آف دی آرٹ طیارے خریدنے کی ڈیل پر دستخط کئے ہیں۔ ان 70طیاروں کی قیمت ساڑھے 21ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔ دنیا کی نئی نسل کا 8330این ای او اور 8350ایمریٹس کو 2021ء اور 2024ء میں ملنا شروع ہونگے۔ اسکے علاوہ ایمریٹس نے 8380جو دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ ہے کی ڈلیوری کیلئے ائربس سے ایک اور معاہدہ کیا ہے۔ ائرلائن 2019ء سے 2021ء کے درمیان 14مزید 8380(ڈبل ڈیکر) طیارے حاصل کریگی۔ اس طرح ایمریٹس کے پاس دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے 8380کی تعداد 123تک پہنچ جائیگی۔ ایمریٹس گروپ اینڈ ائرلائن کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ معاہدوں کیلئے کئی مہینوں سے مذاکرات ہو رہے تھے‘ بالاخر ایمریٹس نے ائربس اورRolls Royce کے ساتھ کامیابی کے ساتھ معاہدے کئے۔ ایمریٹس 8380کی مارکیٹنگ سے لیکر آج تک 8380کی سپورٹر رہی ہے۔ ہمارے نزدیک 8380طیارہ ونڈرفل ائرکرافٹ ہے جسے ہمارے تمام کسٹمر اور عملہ دل و جان سے چاہتا ہے۔ 8380کے باعث ایمریٹس نے دنیا میں ایک بلند ترین مقام حاصل کیا ہے۔ ہم نے ثابت کیا ہے کہ 8380پر ہزاروں میل کا سفر جس قدر آرام دہ ہے اُس قدر شاید ہی کسی اور ائرلائن کے طیارے پر ہو۔ انہوں نے کہا کہ 8380طیارے ایمریٹس کے فضائی بیڑے میں 2030ء تک بنیادی ستون رہیں گے۔ ایمریٹس آن بورڈ پراڈکٹس اپنے طیاروں میں جدید ترین متعارف کراتی رہے گی۔
تازہ ترین