• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتوں کی لڑائی پر جوا ، 20 افراد کیخلاف مقدمہ درج ،13جرائم پیشہ گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ بستی ملوک نےکتوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والےاظہر،سکندر ،منا وغیرہ 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ صدر جلال پور پولیس نے ملزم رحمت اللہ سے 7 ایم ایم رائفل ،ملزم گہنے کان سے 7 ایم ایم رائفل ،ملزم فدا حسین سے 12 بور رائفل ، ملزم مرسلین سے رپیٹر اور ملزم عامر سے 30 بور پسٹل،ملزم غلام یاسین سے رپیٹر ،خدا بخش سے 12 بور بندوق برآمد کر لی ۔تھانہ صدر پولیس نے ملزم لیاقت سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم بابر سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ کپ پولیس نے ملزم نعیم کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔تھانہ شاہ شمس پولیس نے ملزم بشیر سے 10 لیٹر شراببرآمد کر لی ۔تھانہ گلگشت پولیس نے ملزم عمیر سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا ۔تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزم غلام قاسم سے 8 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ایس ڈی او انہار کی تحریری دورخواست پر نہری پانی چوری کر کے اپنی زمینوں کو سیراب کرنے والے پانچ کاشتکاروں عباس ،ارشد،رمضان، وحید اور محمو کے خلاف مقدما ت درج کر لئے۔ تھانہ الپہ کے علاقے میں ملزم اعجاز نے صفدر کو 40 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جوکہ بنک نے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیا جبکہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ملزم نعیم نے ساجد کو 50 ہزار روپے مالیت کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ تھانہ سٹی جلال پور پولیس نے ناکہ بندی کے دوران جعلی ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرنے والے دو ٹریلر و ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں ظہور الہٰی ،صدیق کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ے جن کی ٹریکٹر ٹرالیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔ تھانہ قطب پور پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار اعجاز کو جعلی نمبر پلیٹ لگانے پرگرفتار کر لیا ۔ تھانہ پولیس تھانہ سٹی جلال پورنے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار صدیق کو روک کر چیکنگ کی جس نے جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ تھانہ گلگشت پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار عمار اور عابد کو روک کر جعلی نمبر پلیٹ لگانےپرگرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین