• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اٹلی سے آنے والے شخص کوریس کورس کے قریب چارنوسربازوں نے لوٹ لیا۔تھانہ ریس کورس کو محبوب عالم نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی راجہ ظروف جوکہ اٹلی میں مقیم ہے واپس گھر کی طرف جارہے تھے کہ ریس کورس گراؤنڈکے قریب کار نمبرآرآئی اے-5891ہماری گاڑی کے آگے آکررکی جس میں2افراد وردی میں اور2سول کپڑوں میں موجودتھے جنہوں نے خودکو پولیس ملازم ظاہر کر تے ہوئے دھوکہ دہی سے تلاشی کے غرض سے میرے بھائی سے اس کا پر س لیا اوراپنی گاڑی میں بیٹھ کرفرارہوگئے جس میں اٹلی کارڈ،1500یورو،5ہزارروپے ودیگر کارڈزتھے۔تھانہ ریس کورس پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین