• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تجاوزات کی کارروائی سے نقصان صرف مزدور کا ہوا،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ انسداد تجاوزات کی کارروائی سے نقصان صرف مزدور کا ہوا سیوریج کا پانی سڑکوں پر اور کچرے کے ڈھیر محلوں میں پڑے ہوئے ہیں لوگ بیمار ہو رہے ہیں ، شہر عملی طور پر تباہ ہوگیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ کونسل بونیر خیبرپختونخوا کے ناظم عبید اللہ کی قیادت میں 35 رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفد میں نائب ناظم اور قائد حزب اختلاف سمیت تمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈر اور کونسلرز شامل تھے، میئر کراچی نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کے ذریعے سڑکیں تعمیر کرنے کا زمانہ چلا گیا، سیاسی رشوت کا یہ نظام اب ختم ہونا چاہئے، ملک کو اس سے بہت نقصان ہواکے ایم سی کی 50 سال پہلے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف لوگوں کو بٹھا کر تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنا غلطی کی تھی انسداد تجاوزات کے متاثرین میں تقریباً 1450 کو متبادل دے دیا گیا ، باقی کو بھی دیں گے۔
تازہ ترین