سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے،ان سے نیب ٹیم نے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق شاہدخاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی انکوائری براہ راست چیئرمین نیب کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔
نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم سے 70 سوالات پوچھے اور سوالنامہ بھی حوالے کیا جس کا جواب 28 فروری تک جمع کرانا ہے،ان جوابات کا قانونی جائزہ بھی لیا جائے گا۔
پیشی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب جب بھی بلائے وہ حاضر ہونے کےلئے تیار ہیں۔
نیب نے ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکوں کے بارے میں جاری تحقیقات کے دوران اب تک سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت کئی اہم افراد سے پوچھ گچھ کرچکا ہے۔