• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمٰن ملک نے بھارت سے کشیدگی پر گول میز کانفرنس اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے بھارت کی طرف سے پیدا کردہ صورتحال پر گول میز کانفرنس یا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دیدی، پوری قوم متحد ہے، بھارت نے ایڈونچر کرنیکی کوشش کی تو بھرپور جواب ملے گا، میڈیا سے گفتگو میں رحمٰن ملک کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم مودی بڑا ڈرامہ کروا کر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، پلوامہ واقعہ میں کانگریس کیخلاف ہاتھ ہو گیا ہے،بھارت کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتا ہے، بارڈرز کو گرم کر کے سرجیکل سٹرائیک کی بات کرینگے لیکن یہ کوئی بھی کارروائی کر سکتا ہے، کشمیر میں جو ہوا مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا، ساری قتل وغارت الیکشن کے قریب کیوں ہوتی ہے؟ قوم کو بتانا چاہئے، معاملہ پر گول میز کانفرنس یا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ، حالات ٹھیک نظر نہیں آ رہے،مودی پلوامہ حملے کو الیکشن کیلئے استعمال کر رہے ہیں، اس طرح کی حرکات کر کے اگر وہ سمجھتے ہیں ہمیں جھکا لیں گے تو ایسا نہیں ہو سکتا، اگر یہ دہشتگردی کا حملہ ہے تو اسکی ذمہ داری بھی مودی پر ہے، ہم سمجھتے ہیں جیسے کرنل پروہت سمجھوتہ ایکسپریس میں ایکسپوز ہوا یہاں بھی ایسا ہی ہوگا،وزیر اعظم عمران خان کا بیان اچھی بات ہے، مودی جان لے ہم ایک ہیں اورایٹمی طاقت ہیں ۔
تازہ ترین