• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹس کے 61 اور روسوؤ کے ناقابل شکست 67 رنز کی بدولت 18 اعشاریہ 3 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔

کوئٹہ کی طرف سے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا۔

پہلے آوٹ ہونے والے بیٹسمین احسن علی تھے جو 9 رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بن گئے۔

دوسری وکٹ پر شین واٹسن نے ریلی روسوؤ کے ساتھ 56 رنز کی شراکت قائم کی،شین واٹس نے اس دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

شین واٹس نے 61 رنز کی اننگز کے دوران 11 چوکے لگائے، انہیں شاہد آفریدی نے میدان بدر کیا۔

ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 161 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 160 رنز بنائے، کپتان شعیب ملک نے 53 اور جیمس ونسے نے 28 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر160 رنز بنائے،نمایاں بیٹسمینوں میں شعیب ملک53 اور جیمس ونسے 28 رنز شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی طرف سے جیمس ونسے اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔

پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جیمس ونسے 28 رنز تھے،انہیں 34 کے اسکور پر محمد نواز نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

دوسری وکٹ 7 ویں اوور کی آخری گیند پر گری، اوپنر شان مسعود 18 رنز بناکر فواد احمد کا شکار بنے تو ملتان سلطانز کا اسکور 54 رنز تھا۔

تیسری وکٹ 64 کے اسکور پر گری،لاری ایونس 10 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔

ملتان سلطانز کی چوتھی وکٹ کپتان شعیب ملک کی گری، جو 53 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کا سہیل تنویر کا شکار بن گئے۔

شعیب ملک نے اپنی اننگز کے دوران 4 چوکے اور 2 بلند و بالا چھکے لگائے،انہوں نے ڈین کرسچن کے ساتھ چوتھی وکٹ پر 73 رنز کی شراکت قائم کی۔

پانچویں آوٹ ہونے والے بیٹسمین ڈین کرسچن تھے،وہ 18 رنز بناکر محمد عرفان کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے۔

ملتان سلطانز کی چھٹی وکٹ شاہد خان آفریدی کی گری، انہیں محمد عرفان نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔

ساتویں وکٹ158 کے اسکور پر گر گئی، آندرے رسل 18 رنز بناکر غلام مدثر کا پہلا شکار بن گئے۔

ملتان سلطانز کے آٹھویں بیٹسمین نعمان علی تھے جو 2 رنز بناکر غلام مدثر کی دوسری وکٹ بن گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نویں وکٹ علی شفیق صفر رنز پر رن آوٹ ہوئے، یوں ملتان سلطانز کی اننگز 160 تک محدود رہی۔

کوئٹہ کی  طرف سے محمد عرفان اور غلام مدثر نے 2،2 جبکہ فواد احمد،سہیل تنویر اور محمد نواز کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے اچھی دکھائی دے رہی، ہدف کا تعاقب آسان ہوگا۔

ملتان سلطانز کے کپتان نے اس موقع پر کہا کہ یہ شارجہ کی مخصوص وکٹ ہے، ہم بھی پہلے بولنگ کرتے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسوؤ، عمر اکمل، ڈیوائن اسمتھ، سرفراز احمد، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، محمد عرفان جونیئر اور فواد احمد شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم شان مسعود، جیمس ونسے،لاری ایونس، شعیب ملک، ڈین کرسچین، آندر رسل، شاہد آفریدی،شکیل انصار، نعمان علی، علی شفیق اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز کے دو میچز کے بعد 2پوائنٹس ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف 7رنز سے ہارگئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے تھے۔


تازہ ترین