• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش اور تاروں کی خستہ حالی‘ بعض علاقوں میں بجلی گھنٹوں بحال نہ ہو سکی

راولپنڈی (ناصر چشتی‘ خصوصی نمائندہ) بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ شہر اور کینٹ کے متعدد علاقوں میں پرانی خستہ حال تاروں کی وجہ سے بند ہونے والی بجلی رات دیر گئے تک بحال نہ ہو سکی تھی۔ گنجان آبادیوں کے علاقے جامع مسجد روڈ‘ خیابان سرسید‘ گوالمنڈی‘ گنجمنڈی‘ رتہ امرال سمیت متعدد علاقوں میں ذرا سی بارش ہو جائے تو آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی نہیں آتی۔ سی سٹی اور ایکسین سٹی کو توجہ دلانے‘ پیپکو ٹیموں کی چیکنگ اور آئیسکو ہیڈکوارٹرز کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ اکثر علاقوں میں گھروں کے ساتھ باندھی گئی تاریں اور کھمبوں پر بے ہنگم جال کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ ادہر روات‘ چک بیلی خان اور کوری خدا بخش سمیت معدد علاقوں میں بند ہونیوالی بجلی رات گئے تک بحال نہیں ہوئی تھی۔
تازہ ترین