اسلام آباد (جنگ رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)فاقی وزیر برائے انسانی حقوق، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہم مودی انتظامیہ کی جانب سے کسی فوجی مہم جوئی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اگر ایسا کچھ ہوا تو ہم بھرپور قوت سے جواب دیں گے، پلوامہ میں حالیہ حملہ سے مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹرٹیجک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام بدلتے ہوئے بین الاقوامی سٹرٹیجک صورتحال سے متعلق مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مختلف ملکوں میں براہ راست مداخلت کی اجازت دینے کیلئے خواہشات کے اتحاد کے اصول پر عمل کیا جا رہا ہے۔