• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا بھارت کیخلاف پرامن مظاہرے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف بروز ہفتہ کراچی پریس کلب پر ایک پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی ، ہرزہ سرائی ، دھونس دھمکیاں اور جنگ کا ماحول پیدا کرنے کے خلاف مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مظاہرہ کراچی پریس کلب پر بروز ہفتہ 23فروری 3بجے ہوگا، ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان، ذمہ داران ،حق پرست عوام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ اس مظاہرے کو کامیاب بنائیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ ہم بھارت کی گیدڑ بھپکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پرامن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں گے۔

تازہ ترین