اسلام آباد(طاہر خلیل) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء امیر بخش بھٹو نے اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نعیم الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین سے اہم ملاقاتیں کیں۔ امیر بخش بھٹو نےسندھ کے سیاسی امور سمیت عمومی صورتحال اور دیگر معاملات پر بات چیت کی، امیر بخش بھٹو کاکہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے او ر پارٹی کو ہر سطح پر منظم کیا جارہا ہے۔