اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر بھارت کے جنگی جنون کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اورپارلیمنٹ کی جانب سے بھار ت کی طر ف سے دی جانے والی دھمکیوںکا مشترکہ اوردوٹوک جواب دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آراے) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میںسپیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کنوینئر پی آر اے حافظ طاہر خلیل، صدر پی آر اے قربان بلوچ ، سیکرٹری جنرل بہزادسلیمی،صدیق ساجد سابق صد پی آر اے کے علاوہ سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا اور سینئر صحافی بھی شریک تھے۔