• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی،سعودی ولی عہد میں پاک بھارت مذاکرات بحالی کیلئے تبادلہ خیال

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاک بھارت بات چیت کے دوبارہ شروع کیے جانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔محمد بن سلمان نے پلوامہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشتگردی کیخلاف تمام محاذوں پربھارت کے ساتھ تعاون کرے گا۔

تازہ ترین