ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان ڈائریکٹوریٹ میں کئی ماہ سے ڈائریکٹر نہ ہونے سے انتظامی امور متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، لوکل گورنمنٹ پنجاب میں انتظامی آفیسران کی شدید کمی ہے ، بھرتی نہ ہونے کے باعث متعدد اضلاع میں آفیسران کو ڈبل چارج دیکر کام چلایا جارہا ہیں ۔