• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان، بہاولپور کے ایک مدرسے کا انتظام پنجاب حکومت کے حوالے

اسلام آباد (اے پی پی) قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکافیصلہ کر لیاگیا جس کے تحت بہاولپورمیں ایک مدرسے کاانتظام پنجاب حکومت کے حوالے کیا گیا ہے،بھارت مذکورہ مدرسے سے متعلق بے بنیادپروپیگنڈہ کررہاتھا۔ جمعے کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہےکہ بھارت کامدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے،مدرسے کاکشمیرمیں ہونے والی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ، پنجاب حکومت میڈیاکے نمائندوں کومدرسے میں لے کرجائے گی، میڈیانمائندگان خودحقائق کامشاہدہ کرسکیں گے، مدرسے میں700کے قریب طالبعلم زیرتعلیم ہیں،تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان پرعملد رآ مدجاری ہے۔

تازہ ترین