کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی کال پر بلوچستان بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام پارٹی جھنڈے کو پاکستان نیشنل پارٹی کی جانب سے استعمال کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کر لی ۔احتجاجی ریلی کے شرکا ء سے پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی،عبدالوکیل مینگل،الٰہی بخش بلوچ،ایڈووکیٹ حسن بلوچ،حاجی علی نواز لہڑی،لالا حسن بلوچ،بہادر ناشناس لہڑی،ڈاکٹر قطب ساگر،شائستہ خان،عامر لہڑی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی (عوامی) کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔پارٹی کا جھنڈا ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے پی این پی سے ہمیں کوئی غرض نہیں ہم سیاست میں روا داری کے قائل ہیں لیکن ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ بی این پی (عوامی) کا جھنڈا استعمال کرے۔مقررین نے کہاکہ ہم الیکشن کمشن آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بی این پی (عوامی) کے جھنڈے کو استعمال کرنے سے روکھیں ۔بعدازاں بڑی تعداد میں کارکنوں نےپارٹی کے سینئر وکیل ایڈووکیٹ حسن بلوچ کے زریعے الیکشن کمشنر آف پاکستان بلوچستان سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ مخالف سیاسی جماعت کو بی این پی (عوامی) کا جھنڈا استعمال کرنے سے روکا جائے۔