• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ بارز کے انتخابات

لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پنجاب بھر سے 16ہزار 226وکلا بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے لیے پولنگ 1 گھنٹے کے وقفے کے ساتھ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

بائیو میٹرک تصدیق نہ کرانے والے 6 ہزار 190 وکلاء کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے بھی پولنگ جاری ہے۔

صدارت کے لیے راجہ انعام امین منہاس اور بیرسٹر راجہ شعیب رزاق،نائب صدر کے لیے امتیاز انور چیمہ اورعمران شوکت راؤ جبکہ جنرل سیکریٹری کی نشست پر عمران علی کیانی اور عمیر بلوچ ایڈووکیٹ آمنے سامنے ہیں۔

جوائنٹ سیکریٹری کے لیے مظہر الحق ہاشمی اور وقار احمد گوندل کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے، ایگزیکٹو باڈی کے 9 ممبرز پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

انتخابات کے لیے سابق سیکریٹری ہائی کورٹ بار راجہ فیصل یونس بطور ریٹرننگ افسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز صبح نو بجے ہوا جوشام چار بجے تک جاری رہے گی۔

دن 1 سے2 بجے کے درمیان نماز اور کھانے کا وقفہ ہوااور اُس دوران پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

تازہ ترین