پاکستان سپر لیگ فور کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندرز کو ابتداء ہی میں نقصان اٹھانا پڑا، فخرزمان کو محمد نواز نے صرف تین رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد سہیل اختر اور سلمان بٹ نے رنز بنانے کی ذمہ داری اٹھائی اور ٹیم کا اسکور 40 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر سلمان بٹ صرف 5 رنز بناکر غلام مدثر کو وکٹ دے بیھٹے۔
اگلی ہی گیند پر غلام مدثر نے سہیل اختر کو 29 رنز پر آؤٹ کردیا۔
اینڈرسین بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر پائے اور 19رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کپتان ڈیولیئرز نے آج بھی اچھی بیٹنگ کی اور 40 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن وائز کوئٹہ کے بولرز کے سامنے لمبی اننگز نہ کھیل پائے اور 20 رنز ہی بناسکے۔
گوہر علی نے پانچ اور یاسر شاہ نے ایک رن بنایا، یوں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غلام مدثر 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے، سہیل تنویر نے دو جبکہ محمد نواز اور انور علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فیلڈنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل سیزن فور کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کی طرف سے کورے اینڈرسن پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یہ بیٹنگ کے لئے اچھی پچ لگ رہی ہے، امید ہے اُنہیں کم رنز تک محدود کرکے ہدف کا تعاقب کریں گے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان ڈیولیئرز گذشتہ میچ میں جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہم گیم تھا اور ہمیں صورت جیتنا تھا۔
کوئٹہ کی ٹیم میں شین واٹسن، احسن علی، عمر اکمل، ریلی روسوؤ، سرفراز احمد، ڈیوائن اسمتھ، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، انور علی اور فواد احمد شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخرزمان سہیل اختر، سلمان بٹ، اے بی ڈیولیئرز، کورے اینڈرسن، ڈیوڈ وائز، گوہر علی، سندیپ لامی چھانے، یاسر شاہ، حارث رؤف اور راحت علی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین میچ کھیلے اور تمام جیت کر6پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچ کھیل کر دو جیتے اور دو ہارے، یوں اس کے 4پوائنٹس ہیں۔