• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ لگنےسے پانچ کچے مکانات قیمتی سامان سمیت خاکستر

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار )ٹنڈوالہ یار کے نواحی علاقے گوٹھ شکور لغاری میں پربو کو لہی کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لگنے والی آگ نے 5گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جسکے نتیجے میں گھر یلو سمیت لڑکیوں کی شادی کے لئے جمع کیا گیا جہیز کا سامان خاکستر ہو گیا ۔ آگ کی اطلاع فائربریگیڈ ٹنڈوالہ یار کو دی گئی مگر وہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تاخیر سے پہنچے ۔جبکہ آگ کو بجھا نے کے لئے اہل خانہ و علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جدوجہد کی مگر آگ نے ان تمام جدوجہد کے باوجود مذکورہ گھروںمیں موجود لڑکیوں کی شادی کے جیزکا سامان موٹر سائیکلیں ، ودیگر قیمتی سامان خاکستر کردیا ۔اہل خانہ میں شامل خواتین ، بچوںنے بھاگ کر کھلے آسمان تلے پناہ لی جبکہ آگ کے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے کسی بھی ضلعی و تعلقہ انتظامیہ و منتخب نمائندوں نے تاحال تک کوئی رابطہ نہیں کیا ۔
تازہ ترین