پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 187 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی،جس نے مقررہ 20 اووررز میں 5 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔
سرفراز الیون کی طرف سے عمر اکمل ٹاپ اسکور رہے، انہوں نے 55 جبکہ رلی روسو 44،انور علی ناقابل شکست 27 اور شین واٹس 25 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز اوپن کی،اس کی پہلی وکٹ 14 کے اسکور پر گری،تیسرے اوور کی پہلی گیند پر احسن علی 7 رنز بنا کر عامر یامین کا شکار بن گئے۔
کراچی کنگز کو دوسری وکٹ 61 کے اسکور پر ملی جب شین واٹس 25 رنز بناکر عمر خان کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 2چوکے اور 2چھکے لگائے۔
124 کے اسکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ گری، 44 رنز بنانے والی رلی روسو کو عامر یامین نے پویلین کا راستہ دکھایا،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 1 چھکا اور 4 چوکے لگائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چوتھے آوٹ ہونے والے بیٹسمین اننگز کے ٹاپ اسکورر عمر اکمل تھے، جو 5 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بناکر عامر یامین کا تیسرا شکار بن گئے۔
کراچی کنگز کو پانچویں وکٹ ڈرین اسمتھ کی ملی جو 9 رنز بناکر محمد عامر کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی نے 6 گیندوں پر 27 رنز بنائے انہوں نے اپنی ناقابل شکست اننگز کے دوران 4 شاندار چھکے لگائے۔
کراچی کنگز کے عامر یامین نے 4، محمد عامر اور عمر خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
پی ایس ایل 2019 میں دونوں ٹیموں کا یہ پانچواں میچ ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹر اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے سوا دیگر ٹیموں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔