اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان ریلویز ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے پشاور تا طورخم ریلوے ٹریک کی بحالی کرے گی۔ پاکستان ریلویز حکام کے مطابق سیاحتی ٹرین چلانے کے حوالے یس خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت کے حکام کے ساتھ تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کیلئے مختلف حکام سے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے فزیبلیٹی رپورٹ کا جائزہ لیکر تمام ممکنہ اقدامات پر غور کیاجائیگا۔