• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے‘ ایس ایس پی پشاور

پشاور (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی انویسٹی گیش پشاور جہانزیب خان برکی نے کہا ہے کہ مجرموں اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے مظلوموں کی داد رسی اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے ذریعے ہی عوام کو تحفظ فراہم کرکے پشاور کو کرائمز فری و ڈرگ فری اور امن و آتشی کا گہوراہ بنایا جاسکتا ہے۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔ان کی طرف سے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع پشاور کے انوسٹی گیشن پولیس کے ڈی ایس پیز سرکل آفیسرز اور ضلع بھر کے تمام تھانوں کے چیف انویسٹی گیشن آفیسرز کے نام جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی سے مجرم کیفر کردار تک پہنچیں گے‘ جرائم کا خاتمہ ہوگا اور عوام محفوظ ہو جائیں گے۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے مظلوموں کی داد رسی اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ملزموں پر تشدد کی بجائے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔ ایس ایس پی جہانزیب خان برکی نے کہا کہ کرپشن میں ملوث تفتیشی افسروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین