• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ بقایا جات کی ریکو ری مہم، 43کروڑروپے وصول

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخوامیں بجلی کے غیرقانونی استعمال کی روک تھام اور بقایا جات کی ریکوری کے لیے قائم صوبائی انرجی ٹاسک فورس سیل نے گزشتہ 3ماہ سے جاری آپریشن کے دوران بجلی نادہندگان سے اب تک 43کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی کرکے قومی خزانہ میں جمع کرا دیئے ہیں ۔ جبکہ بجلی کے غیرقانونی استعمال میں زیر استعمال 30 کروڑروپے کے آلات بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ اسی طرح کار سرکار میں مداخلت کرنے پر 400افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں بجلی کے غیرقانونی استعمال کے خلاف اور اربوں روپے کی ریکوری کے لئے صوبائی حکومت کے جاری آپریشن کے دوران اب تک 3ماہ کے دوران 43کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ہے۔
تازہ ترین