• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل پشاور کی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا ہنگامی اجلاس آج طلب

پشاور(وقائع نگار) ضلع کونسل پشاور کے تمام اپوزیشن جماعتوں کی اراکین کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیاگیا ہے۔ اجلاس اپوزیشن لیڈر محمد سعید ظاہر ایڈوکیٹ کی سربراہی میں آج بروز منگل 2بجے دوپہر ضلع کونسل کانفرنس روم میں ہوگا ۔اجلاس میں قانون کے مطابق ہر ماہ ضلع کونسل کا اجلاس طلب نہ کرنا ۔فنڈز کی بندش ٗڈبلیو ایس ایس پی کی طرف سے ناروا فیصلے اور امن واما ن اور مہنگائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل پشاور محمد سعید ظاہر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پشاور میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور روزمرہ اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں او ردیگر مسائل کے حوالے سے ضلع کونسل کا اجلاس بار با ر مطالبہ کے باوجود طلب نہیں کیا جارہا ہے تین ماہ ہونے کے باوجود ماہانہ اجلاس طلب نہیں کیا جارہا قانون کے مطابق ضلع ناظم ہر ماہ کونسل کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہے لیکن تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اجلاس تک طلب نہیں کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اجلاس نہیں بلا رہی ہے۔
تازہ ترین