• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سپرنگ فیملی فیسٹیول منعقد کرنیکا فیصلہ، انتظامات شروع

پشاور( وقائع نگار) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاورکے زیر اہتمام سپرنگ فیملی فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فیسٹیول 9اور10 مارچ بروز ہفتہ اتوار ٹائون کلب (لیڈز کلب) یونیوسٹی ٹائون پشاورمیں منعقد ہوگاواضح رہے کہ ضلعی حکومت نے پشاورعوام کو تفر یح مہیاکرنے کی غرض سے دو روزہ سپرلی تہ ہرکلے کے نام سے سپرنگ فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہےجس کے لئے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے مینا خان آفریدی کوفوکل پرسن مقررکرتے ہوئے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ فیسٹیول کیلئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں فیسٹیول میں عوام کی تفریح کیلئے موسیقی ٗخاکے ٗٹیبلو ٗ میجک شو اور فیملی کیلئے دیگر تفریحی پروگرامات پیش کئے جائیں گے سپرنگ فیسٹیول جو 9مارچ صبح گیارہ بجے سے 10 مارچ رات گیارہ بجے تک جاری رہے گا ۔ فیسٹیول میں خصوصی سٹالز بھی لگائے جائینگے اور بچوں کی تفر یح اور کھیل کود کے لئے جھو لوں کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ فیسٹیول میں فیملی کا داخلہ فری ہوگا اور مرد حضرات کا فیملی کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا۔
تازہ ترین