• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بھارتی جارحیت کیخلاف سیاسی جماعتوں، تاجروں اور طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اورجارحیت کیخلاف سیاسی جماعتوں سمیت تاجربرادری اورطلبہ یونین نے صوبے کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہروں میں تاجر اتحاد پشاور صدر کینٹ کے زیراہتمام صدر سنہری مسجد روڈ پر، ڈینز ٹریڈ سنٹرکے تاجر اورقبائلی ضلع کرم میں صدہ کے مقام جماعت اسلامی ، تحریک انصاف، بنگش سٹوڈنٹس سوسائٹی اورنوجوانان صدہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا مختلف مقامات پرہونے والے مظاہروں کی قیادت تنظیم کے چیئرمین مجیب الرحمان، میاں اختر، ظفر منہاس ،محمد شوکت و دیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے بھارتی فوج اورمودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اوربھارتی پرچم اورمودی کاپتلا نذرآتش کیا۔ مظاہرے میں فہیم شاہ،شوکت اللہ ہمدرد، حاجی یاسین و دیگر صدور اور تاجروں سمیت شہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ انڈیاکی جانب سے پاکستان کے علاقہ بالاکوٹ جبہ میں ائر سٹرائک بزدلانہ فعل تھا پاکستانی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیابھارت ہوش کے ناخن لے کیونکہ پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ 22کروڑعوام بھی انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انکاکہنا تھاکہ مودی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے پاکستان کیخلاف جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں لہٰذاپاک فوج بھارت کے ہرقسم کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھاکہ بھارت کی جانب سے کسی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا اور عبرتناک شکست سے دو چارکرینگے۔
تازہ ترین