• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو مردان 1 ڈویژن کی بقایاجات کی مد میں 59 لاکھ 25ہزار روپے کی ریکوری

پشاور (نیوز ڈیسک) بجلی چوری اور بقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پیسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ ڈائریکٹ کنڈوں‘ بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں 59 لاکھ 25لاکھ روپے کی ریکوری کی۔ بجلی چوری کرنے پر گھریلو اور کمرشل صارفین سے جرمانہ کی مد میں 2.11 ملین روپے وصول کئے گئے۔ 3 ایل ٹی سپین سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی۔107 کنڈے ہٹائے گئے‘44 میٹروں کو پولز پر شفٹ کردیا گیا۔ مردان 2 ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہگان سے بقایاجات کی مد میں 19.5 لاکھ روپے کی ریکوری کی۔15 کنڈے ہٹائے گئے‘ 3تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے مستقل منقطع شدہ صارفین سے 45000 روپے جبکہ دیگر نادہندگان سے 511365 روپے کی ریکوری کی‘ 20 کنڈے ہٹائے گئے۔
تازہ ترین