کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے بینظیر ہائوسنگ اسکیم میں فراڈ اور کرپشن کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنادیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزمان سید منظر عباس، عاشق علی شیخ، چوہدری محمد اشرف اور آغا محمد ضرار کو 7سال قید بامشقت اور ڈیڑھ کروڑ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے۔جبکہ ملزمان آغا غلام محی الدین،عشرت احمد کو 5سال قید بامشقت اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ فاضل عدالت نے ملزم آغا محمد زبیر کو 5سال قید بامشقت اور 70لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔