• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کے جج پر فائرنگ، جسٹس ایوب ڈرائیور سمیت زکمی

پشاور(نمائندہ جنگ) حیات آباد پشاورمیں جمعرات کی صبح موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمدایوب مروت اور ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا کالعدم تحریک کی طرف سے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے، پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ایوب مروت جمعرات کے روز 8 بجے صبح پشاور ہائی کورٹ جانے کے لئے حیات آباد فیز 5 پشاور میں اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو دو موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز کی طرف سے ان کی کار پر کلاشن کوف اور 9 ایم ایم بور پستول سے اندھا دھند فائر نگ کی گئی جس سے جسٹس محمد ایوب خان مروت اور ان کے ڈرائیور محمد گل شدید زخمی ہوگئے جسٹس محمد ایوب مروت کو فوری طورپر نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال حیات آباد اور ڈرائیور محمد گل کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان خالد خراسانی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عدالتیں غیر شرعی ہیں جبکہ عدالتوں میں فیصلے شریعت کے مطابق کرنے کی بجائے انگریز قوانین کے تحت کئے جاتے ہیں جمعرات کے روز حیات آباد پشاورمیں جسٹس محمد ایوب مروت پر حملہ کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔
تازہ ترین