• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو حقوق دیئے جائیں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان

اسلام آباد ( جنگ نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمٰن نے کہا ہے کہ علاقہ کے عوام کو قومی دھارے میں لا کر جائز شہری حقوق دئیے جائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سابق گورنر اویس احمد غنی ، عامر رانا، احمد بلال صوفی، ڈاکٹر سرانجام بیگ،بریگیڈیئر (ر) محبوب قادر ،سابق سفارتکار انعام الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین