تھائی لینڈ میں 5 سالہ ننھی پری باکسنگ اسٹار بن گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک 5 سالہ ’ریمینہ حیوشی‘ (Remina Hyoshi) نامی بچی باکسنگ کی ماہر بن گئی ہے۔
ریمینہ حیوشی باکسنگ کی دیوانی ہے اورکئی مقامی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے۔ یہ بچی حریفوں سے ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہےاور ایسے مکے برساتی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
ریمینہ ماہر باکسر بننے کے لیے اپنے والد اور ٹرینر سے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے۔