• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور ن لیگ قطر کے پیٹرن انچیف چوہدری پرویز اقبال نے کہا ہے کہ اپنے محدود جغرافیے اور مختصر آبادی کے باوجود قطر کی حکومت نے اپنے عوام کے لیے دنیا کا بہترین تعلیمی نظام اور اعلیِ ترین صحت کی سہولیات فراہم کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

چوہدری پرویز اقبال نے کہا کہ قطر کی آبادی چھبیس لاکھ افراد پر مشتمل ہے، جس میں سے قطر کے شہریوں کی تعداد تین لاکھ تیرہ ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ بقایا بائیس لاکھ سے زائد افراد غیر ملکی ہیں جن میں پاکستانیوں کی تعداد بھی سوا لالکھ تک پہنچ چکی ہے جو زیادہ تر ملازمت پیشہ ہیں جبکہ ایک مختصر تعداد کاروبار کے پیشے سے بھی منسلک ہے ،جبکہ قطر میں پاکستانی سفارتخانہ بھی پاکستانی شہریوں کو بہترین سہولیات فرام کررہا ہے۔

روزنامہ جنگ سے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے ن لیگ قطر کے صدر راشد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن قطر میں سیاست سے زیادہ سماجی خدمات میں حصہ لیتی ہے لیکن ہماری ساری سیاست خدمت کی صورت میں ہوتی ہے ۔

ہم قطر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جو ہمارے قائد میاں نواز شریف کا ہمارے لیے طے شدہ اصول بھی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اپنے لوگوں کے مسائل کیے جائیں۔

راشد بٹ نے کہا کہ قطر نے پاکستان کی معیشت کی بہتری میں شاندار کردار ادا کیا ہے آج پاکستان کی معیشت میں قطر سے فراہم کی جانے والی ایل این جی گیس اہم کردار ادا کررہی ہے ،اس کے باوجود صرف زاتی دشمنی کی بنیاد پر میاں نواز شریف کے اس اہم کارنامے کو بھی سیاست کی نظر کیا جارہا ہے اور ہمارے قطری دوستوں کے خلوص اور پاکستان سے محبت کو بھی شک کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

راشد بٹ نے کہا کہ وہ کئی دہائیوں سے میاں نواز شریف کے قریب ترین ساتھیوں میں سے ہیں لیکن کبھی زاتی مقصد کے لیے میاں صاحب سے سوال نہیں کیا اور میاں صاحب بھی اس لیے محبت کرتے ہیں کہ انھیں یقین ہے کہ ہماری محبت صرف خلوص وفاداری کی بنیا د پر ہے مفاد اور خود غرضی کی بنیاد پر نہیں ہے۔

راشد بٹ نے کہا کہ انھیں میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سخت تشویش لاحق ہے اور وہ حکومت پاکستنان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کو ان کے زاتی معالج کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر ن لیگ قطر کے پیٹرن انچیف چوہدری پرویز اقبال نے کہا کہ قوم جانتی ہے اور فخر کرتی ہے کہ آج بھی بھارت ہماری سرحد اس لیے پار نہیں کرسکا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے ایٹم بم بنا کر بھارت کو بتا دیا تھا کہ پاکستان اب ناقابل تسخیر ہوچکا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔

اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال کے جواں سال صاحبزادوں حمزہ پرویز او رجنید پرویز نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوءے کہا کہ قطر میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس اعلی ترین معیار کی تعلیم فراہم کررہے ہیں جہاں قطری شہریوں کو مہنگی ترین تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے۔

جبکہ غیر ملکی بھی اسکالر شپ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں حمزہ پرویز اور جنید پرویز جو خود بھی جارج ٹاون یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قطر نے انیس سو اکہتر میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی اور آج یہاں کی فی کس آمدنی پینسٹھ ہزار ڈالر فی کس ہے جو دنیا کے امیر ترین ممالک کی آمدنی کے برابر ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ یہاں کے مقامی قطری شہری پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ۔

اس موقع پر معروف طبلہ نواز اور ایونٹ میجنر نزاکت علی نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ جاپان سے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان سینءر نائب صدر ملک یونس اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بھی ٹیلیفون کے زریعے تقریب میں شرکاء سے خطاب کیا۔

تازہ ترین