• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطان کو 6وکٹ سے شکست دیدی، گلیڈی ایٹرز کی فائنل فور میں جگہ پکی ہوگئی، جبکہ ملتان سلطانز کی اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمینوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ دکھایا ، واٹسن نے 33 رنز بنائے ، احسن علی 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

کوئٹہ کی جانب سے احمد شہزاد اور رائیلی روسو نے تیسری وکٹ پر 48 رنز کی شراکت بنائی ، روسو 35 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد عمر اکمل صرف دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے ۔

عمر اکمل کے آؤٹ ہوجانے کے بعد احمد شہزاد اور براوؤ نے ٹیم کو 6 وکٹ سے فتح دلا دی ، احمد شہزاد 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

اس فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ کے پوائنٹس کی تعداد 10 ہو گئی ، جبکہ ملتان سلطانز نے 8میچز میں صرف 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

اس سے قبل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جس کے بعد ملتان نے مقررہ 20 اوورز میںکوئٹہ کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف دیا ۔

ملتان سلطانز کی اننگز میں جانس چارلس 46، شعیب ملک 21اور عمر صدیق 14 رنز بنا سکے ، جبکہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر اور براوؤ نے 3،3 ، محمد نواز نے 2 اور محمد حسنین نے 1وکٹ حاصل کی ۔

تازہ ترین