• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور منشیات و اسلحہ کے سمگلروں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں پشاور پولیس کی پچیس چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر منشیات اسلحہ و شراب کے سمگلروں اور آئس ہیروئین و چرس فروخت کرنے کا دھندہ کرنیوالے منشیات فروشوں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا گیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سنیما ہالز، ہوٹلز، گیسٹ ہائوسز، تعلیمی اداروں اور سٹوڈٹس ہاسٹلزسیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے علاوہ گھر گھر چیکنگ کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا۔ پولیس سٹیشن گل بہار کےایس ایچ اونور حیدر خان نے موٹر کار کے ذریعے تین شاٹ گنز اور پچیس کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تین افراد شکیل ، عنایت اور سجاد سے شراب کی چھ بوتلیں برآمد کر کے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس سٹیشن بھانہ ماڑی کےایس ایچ او واجد علی خان نے لاکھوں روپے مالیت کے پانچ کلو گرام ہیروئین اور بارہ کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر منشیات کے پانچ سمگلروں اکرم ، برہان، نعمان، فخر عالم اور علی کو گرفتار کر لیا۔ لنڈی ارباب میں منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے منشیات فروش امین اور صداقت سے تین سو گرام ہیروئین برآمد کر کے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین