• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روز کی بارشوں اور برفباری کےبعد کوئٹہ کےنواحی علاقے میں واقع ہنہ جھیل میں پانی آگیا، جس سےجھیل کی رونق بحال ہوگئی۔

کوئٹہ کےنواح میں تقریباً 18کلومیٹر کےفاصلےپر واقع ہنہ جھیل گزشتہ سال اگست میں خشک ہوگئی تھی جس کی وجہ تقریباً ایک سالہ خشک سالی تھی۔


گزشتہ ماہ کے وسط میں ہونے والی بارشوں سے جھیل کی زمین نرم ہوگئی تھی لیکن جھیل کی سطح پانی سے محروم ہی تھی مگر اب گزشتہ تین روز کی مسلسل بارشوں اور شدید برفباری کے بعد ہنہ جھیل میں پانی آنا شروع ہوگیا ہےاور اس وقت جھیل تقریباً پانی سے بھر گئی ہے۔

ہنہ جھیل میں پانی آنے سےجہاں جھیل کی رونق میں اضافہ ہوا وہیں سیروتفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کارش بھی بڑھ گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھیل میں نواحی پہاڑوں سے پانی آنے کا سلسلہ اگلے چند روز تک جاری رہےگاجس سے پانی کی سطح مزید بلند ہوگی، جس کےبعد جھیل میں کینوئنگ اور روئنگ پر مشتمل آبی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونےکابھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ آبی کھیلوں کی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ جھیل خشک ہوجانے سے معطل ہوگیا تھا۔ دوسری جانب ماہرین ماحولیات کے مطابق پانی آنے سے جھیل میں آبی پرندوں کی آمد کا رُکا ہوا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہوجائےگا۔

تازہ ترین