پی ایس ایل سیزن فور کے ایک میچ میں ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا، اوپنر عمر صدیق صرف 5 رنز بناکر عثمان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ابھی مجموعی اسکور صرف 17 رنز ہی ہوا تھا کہ نئے آنے والے بیٹسمین چارلس کو 7 رنز عثمان شنواری ہی نے کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھادی۔
ونس 16 رنز کی سست رفتار اننگز کھیل کر عمر خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
شعیب ملک نے کسی حد تک مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 26 رنز بناکر عمر خان کو وکٹ دے بیٹھے۔
گرین نے 18رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس طرح ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بناسکی۔
کراچی کنگز کے عثمان شنواری سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 15 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں جبکہ عمر خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگزنے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز محمد عامر والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کراچی کنگز سات میچ کھیل کر 6پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز آٹھ میچ کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔