• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور ( وقائع نگار)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی ہدایت پر ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ نے ضلع کونسل پشاور کا اجلاس آج بروز منگل صبح 11 بجے ضلع کونسل ہا ل باچا خان چوک پشاور میں طلب کرلیا ہےواضح رہے کہ اپوزیشن کی طرف سے ضلع کونسل کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا ئی گئی تھی ۔جبکہ اپوزیشن کے مطابق کہ گزشتہ تین ماہ سے اجلاس طلب نہیں کیا جارہا تھا جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور ضلع ناظم کے خلاف احتجاجی تحریک کا بھی اعلان کیاتھا۔ تاہم ضلع ناظم کی ہدایت پر ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ نے ضلع کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین