• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد اولین ترجیح ہے‘ ضلع ناظم پشاور

پشاور ( وقائع نگار ) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ قدرتی آفات میں جاں بحق ، زخمی ʼمکمل اور جزوی طور پر گھروں کوہونیوالے نقصانات کا ازالہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر مالی امداد دینا اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں قدرتی آفات سے جزوی اور مکمل 36گھروں ، ایک جاں بحق اور 4 زخمیوں کیلئے 25 لاکھ 10 ہزار روپے معاوضہ کی منظوری بھی دی گئی جس کے چیک جلد بنا نے کے احکامات جاری کردئیے اس موَقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نے کہاکہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد ضلعی حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے محکمہ ریونیو ، آبپاشی ، سی اینڈ ڈبلیو ،ایجوکیشن اور صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع پشاور میں قدرتی آفات کے دوران الرٹ رہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بروقت امداد ممکن ہوسکیں ۔
تازہ ترین