• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسنیا میں فٹ بال اسٹیڈیم اکھاڑے میں تبدیل ،تماشائی لڑ پڑے

Latest News
سرائیوو......ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچتی ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ بوسنیا کے شہرٹوزلو میں ہونے والے فٹ بال میچ کے دوران دیکھنے کو ملا جس میں دو لیگ ٹیمیں مدمقابل تھیں کہ میچ اپنے ہاف ٹائم میں داخل ہواتوایک ٹیم کے مداحوں نے دوسری ٹیم کے شائقین پر حملہ کردیا اور چھوٹے سے جھگڑے سے شروع ہونے والی بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی ۔

تماشائیوں نے کھل کر لاتوں گھونسوں کا استعمال کیا ، کہیں کوئی کسی کی کرسی سے دھنائی کرتا نظر آیا تو کوئی فلائنگ ککس اور گھونسوں سے مخالف ٹیم کے حامیوں پر بھاری پڑتا دکھائی دیا جبکہ چند افرادتو مارشل آرٹس کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے فلائنگ فلپ فلاپ تکنیک کا سہارا لیکر دوسروں کو ڈھیر کرنے میں مصروف رہے۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اُنہیں ڈریسنگ روم تک محدود کردیا گیااور سر پھرے مداحوں کو پولیس نے اسٹیدیم سے باہر نکال دیا۔
تازہ ترین