• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

ڈیرہ بگٹی(نامہ نگار)لوٹی گیس فیلڈ سے پیرکوہ اور لوٹی سے ایس این جی پی ایل کے سوئی میں کمپریسر کو گیس فراہم کرنے والی 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ کے درمیان جاتی تھل کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیاجس سے کمپریسر پراجیکٹ کو گیس کی فراہمی معطل اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کو فراہم کی جانے والی مجموعی گیس فراہمی میں 16ملین مکعب فٹ کی کمی واقع ہوگئی ۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے لوٹی گیس فیلڈ اور پیرکوکوہ گیس فیلڈ کی 24انچ جنگشن لائن میں بارودی مواد نصب کررکھا تھا جو علی الصبح زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

تازہ ترین