• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی اسکینڈل، شاہد خاقان کل، شیخ رشید 15مارچ کوطلب

اسلام آباد (بلال عباسی) نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کل طلب کر لیا ہے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کوبطور شکایت کنندہ 15 مارچ کو طلب کرتے ہوئے ایل این جی کیس سے متعلق تمام ثبوت ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے ایل این جی اسکینڈل سےمتعلق سوالنامہ 19 فروری کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو فراہم کرتے ہوئے 28فروری تک جواب طلب کیا تھا تاہم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا جس پر نیب نے شاہد خاقان عباسی کو 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے اور اس ضمن میں سمن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب نیب نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو بطور شکایت کنندہ 25 فروری کو طلب کیا تھا تاہم بیرو نملک ہونے کے باعث شیخ رشید نیب کے روبرو پیش نہ ہوئے تھے جس پر نیب نے شیخ رشید کو 15 مارچ کو طلب کرتے ہوئےایل این جی کیس سے متعلق تمام ثبوت ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین