• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، نااہلی کی درخواست قومی اور پختونخوا اسمبلی کے اسپیکرز کو نوٹس

پشاور (این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت میں 14؍ دنوں میں جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسد قیصر اور مشتاق غنی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اسپیکرز نے سیکرٹری اسمبلی کو غیر قانونی طور پر پروموشن دی۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،کے پی اسمبلی اسپیکر مشتاق غنی سمیت سیکرٹری،ڈپٹی سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور 2ایم پی ایزکو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 14؍ روز میں فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین