• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں خواتین سائیکل ریس برداشت نہیں کرینگے‘ صابرحسین

پشاور ( نمائندہ جنگ) نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا و سابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ پشاور میں خواتین سائیکل ریس برداشت نہیں کریں گے ۔ صوبہ خیبرپختونخوا کا اپنا کلچر اور اسلامی ماحول ہے اور کسی کو بھی ہم اپنا اسلامی ماحول اور کلچر خراب کرنے کی اجاز ت نہیں دیں گے ۔پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ دوسرے صوبے کے اسلام دشمن افراد کے رٹ کو خارج کر کے سائیکل ریس کی اجاز ت نہ دی جائے ۔ سیکولر اور لبر ل حکمرانوں کی مدد سے شیطانی تہذیب ہم پر حملہ آور ہے۔اس تہذیب کے پیروکارہماری خواتین اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کرکے اسے اسلام سے دور کرنے کے مکروہ ایجنڈے پر کاربند ہیں۔خواتین سائیکل ریس کی کوشش کی گئی تو آخری حد تک جاکر روکیں اور حالات کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی۔
تازہ ترین