• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالا کوٹ حملے کے مقام کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

بالا کوٹ حملے کے مقام کی سیٹلائٹ تصاویر پہلی مرتبہ جاری کی گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بالا کوٹ حملے کے مقام کی سیٹلائٹ تصاویر پہلی مرتبہ جاری کی گئی ہیں جس نے بھارتی حکومت کے حملے کے دعوے کی قلعی کھول دی۔

بالاکوٹ حملے کی جاری کی گئی سیٹلائٹ تصویروں پر خبر  ایجنسی نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے جن ہتھیاروں کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا اس سے بھاری بھر کم عمارتیں تباہ ہوسکتی تھیں جبکہ تصویروں میں نظر آنے والے شواہد سے ایسا ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں رائٹرز کے نمائندوں نے بھی بالاکوٹ کا دورہ کیاتھا، دورے اور مقامی لوگوں سے بات چیت کے بعد بھی بھارتی دعوے کی نفی ہوئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بالاکوٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا بلکہ کچھ درخت گرے ایک کوا مرا تھا۔

جاری کی گئی تصویروں میں 6 عمارتیں موجود ہیںجن کی چھتوں میں کوئی سوراخ یا جلنےکا کوئی بھی نشان موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ عمارتوں کی دیواروں پر دھماکوں سے نقصان کے آثاربھی موجود نہیں ہیں۔

تازہ ترین