• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا پانی سمندر میں نہیں جاتا، سعید غنی کی عجیب منطق

کراچی(آن لائن) صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے حیرت انگیز منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا سارا پانی سمندر میں نہیں جاتا،جب بارش آئی گی تو آپ کیا توقع کرتے ہیں میں کوئی سْپرمین تو نہیں ہوں اس پانی کو نیچے آ کر روک لوں۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کراچی سے بارش کا سارا پانی سمندر میں جاتا ہے، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کسی طرح ہم جلد سے جلد پانی کو نکالیں لیکن اگر چاند کی 14 تاریخ ہو اور ان دنوں آپ توقع کریں کہ سمندر میں سارا پانی چلا جائے گا تو وہ نہیں جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید