کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔
شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس گزشتہ 16روز سے معطل تھی۔
ہائیکورٹ نے آج سماعت پر متعلقہ حکام کو موبائل فون انٹرنیٹ سروس 2 گھنٹے میں بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
پولیس بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی۔
توشۂ خانہ کیس ٹو میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ، بشریٰ بی بی کو ملنے والے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی نے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی کا کہنا ہے کہ ضمانت کے معاملے پر دخل اندازی کی جا رہی ہے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔
مدینہ ٹاؤن میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر ملازمہ پر تشدد کیا۔
شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔
جامعہ کراچی میں سماجی بہبود سال دوئم کی طالبہ انیقہ سعید شعبہ ریاضیات کے سامنے پوائنٹ سے گر کر جان بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس میں سوار تھی، اترتے ہوئے حادثہ ہوا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکولوں کی جانب سے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔
اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی، اسرائیل نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں دوسری سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے47 خوش نصیبوں میں عمرے کے ٹکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔