• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکنگ پلازہ ا پنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے،ضلع ناظم پشاور

پشاور ( وقائع نگار) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے پارکنگ سکائی لائن نمک منڈی پشاورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا پہلا کثیر المنزلہ پلازہ2کنال پانچ مرلے کی اراضی پر مشتمل ہے یہ صوبے کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے جس سے نمک منڈی میںٹریفک مسائل حل ہوجائیں گےاور کارپارکنگ کی سہولت شہریوں اورتاجروں کو مل جائیگی پارکنگ سکائی لائن منصوبے کا تخمینہ 350ملین روپے ہیں اس منصوبے سے ضلعی حکومت کو سالانہ 120 ملین ریونیو حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کے بیسمنٹ ، سیمی بیسمنٹ ، گرائونڈ فلور اور فرسٹ فلور پر 119دکانیں ہوںگی جبکہ باقی فلورز پر 198گاڑیوں کے پارک کرنے کی گنجائش ہو گی انہوں نے کہاکہ دکانیں پہلے سے موجود کرایہ داروں اور الاٹیز کو متبادل کے طور پر فراہم کرینگے ، جبکہ رہ جانیوالے دکانیں اوپن آکشن پر نیلام کی جائیگیاس پلازے کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی نمک منڈی اور گرد ونواح میں سڑک پر کار پارکنگ پر مکمل طورپرپابندی لگا دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے پہلے پارکنگ پلازہ سے نمک منڈی کے کاروبار کو تقویت مل جائے گی۔
تازہ ترین