• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اشتہار سے بینظیر کا نام حذف، اپوزیشن کا احتجاج

عالمی یوم خواتین کے موقع پر حکومتی اشتہارمیں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا نام نہ ہونے پراپوزیشن کی جانب سے سینیٹ میں احتجاج کیا گیا۔

سینیٹ کےاجلاس میں اپوزیشن نےایوان سے واک آوٹ اور برہمی کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی کی سینئررہنماشیری رحمان نے کہا کہ دنیا نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کا اعتراف کیا۔

حکومتی اشتہار سےنام نکالنے پرحکومت معافی مانگےاور شام تک اپنا اشتہار بدلے جبکہ اپوزیشن کی حمایت میں حکومتی بینچز نے بھی ڈیسک بجائے۔

دوسری جانب سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ حکومت اشتہارات کو اتنی باریک بینی سے نہیں دیکھتی ،اشتہار میں بے نظیر بھٹو کا نام آنا چاہیے تھا،دیکھیں گے کہ اشتہارمیں ان کا نام کیسے شامل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین