• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی پشاور مجلس شوریٰ اجلاس ،رابطہ عوام مہم کی منصوبہ بندی

پشاور(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی ضلع پشاور کا مجلس شوریٰ اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمٰن ضلعی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور کفایت احمد ، نائب امیر ضلع پشاور حاجی محمد اسلم ، این اے امراء اور ارکان مجلس شوریٰ بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں رابطہ عوام مہم کا جائزہ لیا گیا اور 23مارچ کو ہونے والے تحفظ پاکستان یوتھ کنونشن اور رابطہ عوام مہم کے حوالے سے مختلف منصوبہ بندی کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے کہاکہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں تمام یونین کونسلز، نیبرھوڈ کونسلزمیں کیمپ لگانے گھرگھرتک دعوت پہنچانے اورکتابچے ودیگر پمفلٹ تقسیم کرنے کی پلاننگ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ موجو دہ حالات کے تناظر میں رابطہ عوام مہم کو تحفظ پاکستان مہم میں بد ل دیا ہے۔یکم مارچ سے شروع رابطہ عوام مہم میں کارکنان کے وفود پشاورکے ہرگھر، ہجرہ ، دفاتر ، دکانوں تک جماعت اسلامی کی دعوت اور پرامن اسلامی انقلاب کا پیغام پہنچائیں گے۔
تازہ ترین