یوں تو فٹبال کے دیوانوں کی کمی نہیں جو اپنی پسندیدہ ٹیم کی حمایت میں اکثر پرجوش نظر آتے ہیں لیکن جناب یہاں تو ایک منچلے نے دبنگ انٹری دے ڈالی اور میچ کا حصہ بننے کی بھی بھرپور کوشش کی۔
جی ہاں، یہ مناظر اسکاٹش فٹبال لیگ میچ کے وران دیکھے گئے جب دوٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ جاری تھا کہ اس دوران ایک نوجوان پرستار نہ صرف ٹچ لائن پر آگیا بلکہ کھلاڑی سے فٹبال لیتے ہوئے فٹبال کو کک بھی دے ماری۔
نوجوان کی مداخلت پر کھلاڑی غصے میں آگیا یوں پرستار اور کھلاڑی میں لڑائی ہوگئی تاہم وہاں موجود سیکیورٹی اہلکار نے بروقت پہنچ کر نوجوان کو قابو کرکے گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔